اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ کا احتجاج، تعلیمی سر گرمیاں اور امتحانات ملتوی

اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ کا احتجاج فائل فوٹو اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ کا احتجاج

اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کوطلبہ نے 5 مقامات سے بند کردیا ہے۔

چھ جون بروز پیر کو یونی ورسٹی کے طلباء نےآزادی اظہار پر قدغن لگانے اور انتظاميہ کے رويے کے خلاف احتجاج کرتےہوئے یونیورسٹی کے 5 مقامات سے بند کردیا۔

ریکٹر اسلامک یونیورسٹی معصوم ياسين زئی نے انتظامیہ ا وراساتذہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا اور کہا کہ مٹھی بھر طلباء کو جامعہ کا سکون برباد نہیں کرنے دیں گے۔

ريکٹر يونيورسٹی کا کہنا تھا کہ امتحانات کے آتے ہی ایسے معاملات سر اٹھاتے ہیں تاکہ فائدہ لیا جاسکے۔

معصوم ياسين زئی نے واضح کیا کہ پورا سمسٹرپڑھنے والوں کے امتحان نہیں روکیں گے اورآج ہونے والا امتحان آن لائن بھی لیا جاسکتا ہے۔

ريکٹريونيورسٹی کا کہنا تھا کہ اگر طلباء کو کوئی مسئلہ تھا تو ہم سے بات کرتے تاہم اب ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store