پنجاب:ایک دن میں 100 سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ

ڈینگی وائرس فائل فوٹو ڈینگی وائرس

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 101 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے 39، لاہورمیں 31، ملتان میں12 جبکہ گوجرانوالا میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 100 مریض زیرِ علاج ہیں۔ پنجاب میں رواں سال ڈینگی کے 2 ہزار 658 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔صرف راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 45 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمانہ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 534 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈینگی وائرس سے متاثرہ 9 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مزید 51 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ایک عمارت سیل کر دی گئی ہے۔اس او پیزکی خلاف ورزی پر 7 چالان ٹکٹ جاری اور 1 لاکھ 52 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔اب تک مجموعی طور پر 2876 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور531 عمارتوں کو سِیل کیا جاچکا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ مجموعی طورپر 870 چالان ٹکٹ جاری اور 49 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ کیا جاچکا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store