حضور اکرمﷺ کی اطاعت وفرمانبرداری دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے: صدر مملکت

  • اپ ڈیٹ:
صدر مملکت عارف علوی فائل فوٹو صدر مملکت عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ حضور اکرمﷺ کی اطاعت وفرمانبرداری دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے۔حضورﷺ سےمحبت ہرمسلمان کے ایمان کاحصہ ہے۔

ایوان صدرمیں قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس میں صرمملکت عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیاکی پریشانیوں اورمسائل میں ہمیں ہرپل رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔قرآن پاک اورسیرت رسول ﷺ ہمیں ہرلمحہ رہنمائی فراہم کرتےہیں۔

مسجدنبوی ﷺ سےاٹھنےوالےانقلاب نےدنیاکوبدل کررکھ دیا۔ قوم کی تربیت اوراصلاح میں مسجدکابنیادی کردارہے۔ ہمیں ہرموقع پرحضوراکرم ﷺ کی تعلیمات سےرہنمائی لینی چاہیے۔ سیرت نبی ﷺسےرہنمائی لےکرہم نےکوروناجیسےچیلنج سےنمٹنےمیں کامیابی حاصل کی۔

صدرعارف علوی نے عیدمیلادالنبیﷺ کےموقع پرپیغام میں کہا ہے کہ حضورﷺنےمساوات،بھائی چارے،عدل وانصاف پرمبنی معاشرہ تشکیل دیا۔

انکا کہنا ہے کہ آپﷺرنگ،نسل،زبان اوروطن سےبالاترایک ملت کاقیام عمل میں لائے۔ موجودہ انتشار،نفاق اورناانصافی کاواحدحل سیرت طیبہؐ میں ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نےحضوراکرم ﷺکومعبوث فرماکرانسانیت پراحسان فرمایا۔اللہ تعالیٰ نےآپؐ کوتمام جہانوں کےلیےرحمت بناکربھیجا۔آپﷺکایہ اعجازہےجانی دشمنوں کوایک دوسرےکاخیرخواہ بنادیا۔

install suchtv android app on google app store