صدر آصف زرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، حکومت اور پی پی نے ایک دوسرے کی بیشتر بجٹ تجاویز سے اتفاق کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرےکی بیشتر بجٹ تجاویز سے اتفاق کرلیا ہے اور ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے بجٹ منظورکروانےکے لیےگرین سگنل دے دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور وزارت خزانہ کے حکام وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے۔

ایوان صدر آمد پر صدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے وفد کی قیادت کی، ملاقات میں وفاقی بجٹ سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرےکی بیشتر بجٹ تجاویز سے اتفاق کرلیا ہے اور ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے بجٹ منظورکروانےکے لیےگرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض قابل عمل نکات پر تکنیکی کمیٹیاں مشاورت جاری رکھیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نےگلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پر صدر زرداری کو مبارک باد دی اور مسکراتے ہوئےکہا کہ نوجوان بلاول نے ہم سے بہتر انتخابی مہم چلائی۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آخر بیٹا کس کا ہے!

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر بھی ملاقات میں شریک ہوئے، ملاقات میں آزادکشمیر کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store