انکار کیا تو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز فائل فوٹو مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر ہم نے ظلم کے ضابطے ماننے سے انکار کر دیا تو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی میں مخالفین پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو ان سے ڈر رہے ہیں جو ہم سے ڈرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی ہار اور جیت کے درمیان خوف کی ایک پتلی سی زنجیر حائل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کے ضابطے ماننے سے انکار کر دیا تو ن لیگ کو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ ن لیگ کی طاقت کا مخالفوں کو ادراک ہے لیکن اگر نہیں ادراک تو ن لیگ کو نہیں ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف نے قوم کو بتا دیا کہ عوام کے حقوق کیا ہیں اور ان کو غصب کون کرتا ہے۔ اس لیے یہ ہمیں ہمارے لیڈر سے علیحدہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی جماعت کو توڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خدمت کو یہ نظر انداز بھی نہیں کر سکتے۔ کہا جاتا ہے ن لیگ میں مفاہمت اور مزاحمت میں بڑی کنفیوژن ہے لیکن یہ کنفیوژن صرف دشمن کی طرف سے پلان کی جاتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمارے بیانیے پر تنقید اس لیے ہوتی ہے کہ بیانیہ صرف ن لیگ کے پاس ہے۔ اس لیے آپ نے ظلم بھی برداشت کرنا ہے اور برے کو برا نہیں کہنا۔

install suchtv android app on google app store