پی ایم ڈی اے بل: صحافیوں نے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دے دیا

احتجاج فائل فوٹو احتجاج

میڈیا کے خلاف متنازع پی ایم ڈی اے بل کے خلاف صحافیوں نے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دے دیا۔


متنازع پی ایم ڈی اے بل کے خلاف آج پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے تحت پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں ملک بھر سے صحافی اور صحافتی تنظیمیں شریک ہوئیں۔

احتجاج میں صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور انہوں نے پی ایم ڈی اے بل کو آزادی صحافت کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

آزادی صحافت ریلی کے شرکا بڑی تعداد میں شاہراہ دستور سے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ کےگیٹ کےسامنےپہنچے، جہاں انہوں نے دھرنا دیا اور کل شام تک دھرنے پر بیٹھنے کا اعلان کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے وفد نے شرکت کی اور صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عبادسی نے بل واپس لینے کا مطالبہ کیا اور اسے آزادی صحافی کے منافی قرار دیا۔

install suchtv android app on google app store