دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیےاقدامات کی مانیٹرنگ جاری ہے: شیخ رشید

 شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف صوبوں کے دورے جاری ہے ،شیخ رشید آج شام 6 بجے کراچی پہنچیں گے۔


نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں امن و امان کے قیام میں پیش رفت ہوئی ، ذرائع نے کہا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیےاقدامات کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کے نیشنل ایکشن پلان کےتحت مختلف صوبوں کے دورے کر رہے ہیں ، وزیر داخلہ شیخ رشید کا پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد اب سندھ کا رخ ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید 2 روزہ دورے پر آج شام 6 بجے کراچی پہنچیں گے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت فیصلوں پر عملدرآمدکا جائزہ لیں گے، شیخ رشید صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے، رینجرز اور دیگر وفاقی ادارے کراچی سمیت سندھ میں امن و امان پربریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سندھ میں امن برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کریں گے اور نیشنل ایکشن پلان سیکریٹریٹ اورنیشنل ڈ یزاسٹر انفارمیشن سینٹر سےمتعلق آگاہ کریں گے، نیشنل ایکشن پلان اور ڈیزاسٹر انفارمیشن سیل سیکریٹریٹ کی منظوری رواں ہفتے دی گئی۔

ذرائع نے کہا کہ شیخ رشید نے کل دوپہر 2 بجے کراچی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس بھی بلالی، اس دوران وزیر داخلہ شیخ رشید فیصل واوڈا سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے آج شام واوڈاہاؤس جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store