ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث مزید 66 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث مزید 66 افراد جاں بحق فائل فوٹو ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث مزید 66 افراد جاں بحق

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث مزید 66 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 670 ہو گئی۔

نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 800 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 56ہزار 641 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 56 ہزار 279کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.75 فیصد رہی۔

install suchtv android app on google app store