بل گیٹس کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات، پولیو کے خاتمے اور دوسرے اہم موضوعات پرتبادلہ خیال

بل گیٹس کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات، پولیو کے خاتمہ اور دوسرے اہم موضوعات پرتبادلہ خیال بشکریہ: سوشل میڈیا بل گیٹس کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات، پولیو کے خاتمہ اور دوسرے اہم موضوعات پرتبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان سے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پولیو کے خاتمہ اور دوسرے اہم موضوعات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

بل گیٹس نے این سی اوسی ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا اور مارننگ سیشن میں شرکت کی، وفاقی وزیراسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان سے ملاقات بھی کی۔

وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ ظہرانے میں وفاقی وزراء اسد عمر۔۔۔خسرو بختیار، فواد چودھری، شوکت ترین، گورنر اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے بھی شرکت کی۔ دوسری جانب بل گیٹس اپنے وفد کے ہمراہ این سی او پہنچے تو انہیں این سی اوسی کےکردرا، طریقہ کار، انسداد کورونا سے متعلق اقدامات پربریفنگ دی گئی۔

بل گیٹس نے سمارٹ اورمائیکروسمارٹ لاک ڈائون حکمت عملی سمیت دیگراقدامات کوسراہا۔ بل گیٹس نے کورونا اور ویکسینیشن مہم پرخیالات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیراسدعمرنے بل گیٹس اورانکی فاؤنڈیشن کورنا وباء میں اقدامات کی حمایت کرنے کا شکریہ ادا کی۔

install suchtv android app on google app store