عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید40 افراد جاں بحق ہو گئے، مثبت شرح 5.5 فیصد ریکارڈ

عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید40 افراد جاں بحق ہو گئے، مثبت شرح 5.5 فیصد ریکارڈ فائل فوٹو عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید40 افراد جاں بحق ہو گئے، مثبت شرح 5.5 فیصد ریکارڈ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید40 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 917 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2ہزار 870کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 94 ہزار 293ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں51 ہزار677کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.55فیصد پر پہنچ گئی.

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار683، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 13ہزار21، پنجاب میں 4 لاکھ 97 ہزار 307، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار529، بلوچستان میں 35 ہزار 163، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 316اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 274 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 403 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار 9، خیبر پختونخوا 6 ہزار 167، اسلام آباد ایک ہزار2، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 776 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store