کسٹم حکام نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے سخت ہدایات جاری کردیں

ائیر پورٹ فائل فوٹو ائیر پورٹ

کسٹم حکام نے ایئرپورٹ پر تعینات عملے کو بیرون ملک جانے والے مسافروں کا سامان چیک کرنے کی سخت ہدایات جاری کردیں۔


کسٹم حکام کی جانب سے ایئرپورٹ پر تعینات اہلکاروں کو یہ سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بیرون ملک جانے والوں کا سامان چیک کریں۔

مسافر ساتھ لانے اور لے جانے والے زیورات، قیمتی پتھر اور کرنسی ڈیکلیئر کرنے کے پابند ہیں، ہدایت کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر آمد و روانگی لاؤنجز میں ڈیکلریشن فارم فل کرنا لازم ہوگا۔

کسٹم حکام کی جانب سے سونا، زیورات، قیمتی پتھر، کرنسی، سیٹلائٹ فونز سمیت قیمتی اشیا کا اندراج کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق لاہور ائیرپورٹ آمد و روانگی لاونج پر موجود کسسٹم کاونٹر پر ڈیکلریشن فارم دستیاب ہوگا، کلریشن فارم میں درج نہ ہونے پر قیمتی اشیا دوران چیکنگ ملنے پر ضبط کرلی جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store