آرمی چیف کا دورہِ آذربائیجان، وزیرداخلہ امور اور چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس سے ملاقاتیں

آرمی چیف کا دورہِ آذربائیجان فائل فوٹو آرمی چیف کا دورہِ آذربائیجان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے باکو میں آذربائیجان کے وزیرداخلہ امور اور چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی اورسیکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں خطے کے امن و استحکام، توانائی، تجارت، رابطہ کاری کے منصوبوں سے متعلق گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ خطے کی جیواسٹریٹجک صورتحال دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کی متقاضی ہے، خطے کی جیواسٹریٹجک صورتحال اور مشترکہ چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں پاک فوج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کو تسلیم کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store