شاہ محمود قریشی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات

 شاہ محمود قریشی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات فائل فوٹو شاہ محمود قریشی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عراقی ہم منصب سے ملاقات میں دہشت گردی کےخلاف عراقی عوام کی لازوال قربانیوں کو سراہتے ہوئے فلسطین،کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر پاکستان کے نکتہ نظرسےآگاہ کیا۔

 وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی عراقی وزارت خارجہ پہنچے ، جہاں‌ عراقی وزیر خارجہ فوادحسین نے شاہ محمودقریشی کااستقبال کیا ، دونوں وزرائے خارجہ کےمابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات ہو ئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا اور کثیر الجہتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کےپرگفتگو ہوئی۔

وزیرخارجہ نےدورہ عراق کی دعوت پرعراقی ہم منصب کاشکریہ اداکیا اور ’وزٹرز بک میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان عراق سےتعلقات کوانتہائی قدر کی نگاہ سےدیکھتا ہے ، دونوں ممالک میں برادرانہ تعلقات کی بنیادیکساں مذہبی اقدارہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نےجغرافیائی سیاسی ترجیحات کوجغرافیائی اقتصادی ترجیحات میں بدل دیا، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کےوسیع ہیں، پاکستان ابھرتی ہوئی منڈی ہےجہاں سرمایہ کاری کےبےشمار مواقع ہیں۔

انھوں نے کہا مشترکہ وزارتی کمیشن کےنویں اجلاس کےجلدانعقاد کےمتمنی ہیں، ابتک 63 عراقی سفارتکار اور پاک فارن سروس اکیڈمی سے تربیت حاصل کرچکے۔

شاہ محمودقریشی کا کہناتھا کہ پاکستان،افغانستان سمیت خطےمیں امن کاوشوں کاشراکت دارہے ، دونوں ممالک ایک دوسرےکےتجربات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

وزیرخارجہ نے دہشت گردی کےخلاف عراقی عوام کی لازوال قربانیوں کوسراہتے ہوئے فلسطین،کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر پاکستان کے نکتہ نظرسےآگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر مظالم کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کیلئے چاہتےہیں، ہیومن رائٹس کونسل اجلاس میں منظور قرارداد کاخیرمقدم کرتےہیں، مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے مسئلہ فلسطین کاحل ناگزیرہے اور جنوبی ایشیا کاامن و مسئلہ کشمیر کے حل سےجڑاہے۔

دونوں وزرائےخارجہ نے کوروناپھیلاؤ روکنےکیلئےمشترکہ کاوشوں پرزور دیا ،شاہ محمود نے کہا کورونا کےدوران عراقی بھائیوں کیلئے طبی سامان پرمشتمل 3جہازبھجوائے، جس پر عراقی وزیر خارجہ نےامدادی سامان کی فراہمی پرپاکستان کاشکریہ ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store