وفاقی کابینہ نے معمولی جرائم میں قید افراد کی سزا میں 90 دن کمی کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے معمولی جرائم میں قید افراد کی سزا میں 90 دن کمی کی منظوری دے دی فائل فوٹو وفاقی کابینہ نے معمولی جرائم میں قید افراد کی سزا میں 90 دن کمی کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے معمولی جرائم میں قید افراد کی سزا میں 90 دن کمی کی منظوری دے دی، وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا معافی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پرنہیں ہو گا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت کورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال اور ویکسی نیشن سے متعلق پر بریفنگ دی گئی ، جس پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عیدالفطر پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

،ذرائع کا کہنا ہے کہکو خوشخبریاں ملیں گی، عوام کوبجٹ میں ریلیف دیاجائے گا۔

اجلاس میں ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں پروڈکشن کنٹرول ممبر کی تعیناتی ، این ای ڈی یونیورسٹی کے 100 سال ہونےپراعزازی سکہ جاری کرنے اور سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈکے سی ای او کی تعیناتی سمیت ریلوے اور ٹیکس بیریر میں نجی شعبہ کی شمولیت کی منظوری بھی دی۔

install suchtv android app on google app store