تفتان میں گیارہ ایکڑ رقبے پر کنٹینر سٹی قرنطینہ سینٹر کے کام کا آغاز شروع

پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں کنٹینر سٹی قرنطینہ سینٹر کے کام کا آغاز کر دیا ہے فائل فوٹو پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں کنٹینر سٹی قرنطینہ سینٹر کے کام کا آغاز کر دیا ہے

پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں حکومت بلوچستان نے این ڈی ایم اے کی تعاون سے گیارہ ایکڑ رقبے پر کنٹینر سٹی قرنطینہ سینٹر کے کام کا آغاز کر دیا ہے جہاں 350 سے زائد افراد کو تمام تر سہولیات میسر ہونگی۔

حکام کے مطابق بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں زائرین کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے این ڈی ایم اے اور حکومت بلوچستان کوشش کر رہے ہیں۔ تفتان میں 11 ایکڑ رقبے اراضی پر زائرین کے لئے کنٹینر قرنطینہ سینٹر بنایا جارہا ہے۔

اس کنٹینر قرنطینہ سینٹر میں 2 ,3 اور 4 کمروں پر مشتمل کنٹینر لگائے جارہے ہیں۔ کنٹینر لگانے کے لئے اراضی کو بھاری مشینری سے ہموار کیا جا رہا ہے۔ 11 ایکڑ اراضی میں 168 کنٹینر رکھا جائے گا جن میں 350 افراد کو آئسولییٹ کیا جاسکے گا ۔

اس وقت ایران میں 8 ہزار سے زائد پاکستانی موجود ہیں اگر ان کی آمد کا فیصلہ ہوا تو یہ تمام پاکستانی پاک ایران امیگریشن گیٹ سے تفتان آ سکیں گے ان کی سہولت کے لیے حکومت بلوچستان تفتان میں تیزی سے کام کر رہی ہے ۔

install suchtv android app on google app store