کچلاک مسجد بم دھماکے میں کتنا ھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ؟ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے سب بتا دیا

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ فائل فوٹو ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ کچلاک مسجد بم دھماکے میں 2سے 3کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا،دھماکے میں 4افرادشہید جبکہ 23زخمی ہوئے۔

کچلاک کے علاقے کلی قاسم میں واقع مسجد میں بم دھماکے کی جگہ کا معائنہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ مسجد بم دھماکے میں 2سے 3کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ا ور یہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا،بم مسجد کے منبر کے نیچے رکھا گیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں 4افراد شہید جبکہ 23زخمی ہوگئے 22زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ جبکہ ایک زخمی کو بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی نے بتایا کہ مسجد میں سیکیورٹی کے فرائض پولیس اور مدرسے کی انتظامیہ ملکر انجام دیتی تھی اورآج بھی پولیس کا ایک اے ایس آئی اور2کانسٹیبل وہاں موجود تھے۔ایک سوال کے جواب میں عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ یہ مدرسہ مولانا الحاج محمد عالم محمد حسنی کا ہے جو ان دنوں حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store