این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ بڑھایا جائے: اسپیکر بلوچستان اسمبلی

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو فائل فوٹو اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے مطالبہ کیا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کا حصہ بڑھایا جائے، بلوچستان میں بھارتی مداخلت جاری ہے۔

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ’بلوچستان کے حالات پہلے سے بہتر ہیں، صوبے میں اسلحہ اٹھا کر لوگوں کو مارنے والے دہشت گرد ہیں، چند عناصر غیر ملکی اشاروں پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملے کررہے ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے بلوچستان کے ساتھ بہت غلط کیا، ہمیں امید ہے کہ صوبے کے تمام مسائل عمران خان حل کردیں گے، بلوچستان بہت بڑا صوبہ ہے مگر اس کی ترقی کے لیے صرف تین ارب روپے دیے جاتے ہیں۔

اسپیکر اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ ’این ایف سی ایوراڈ میں بلوچستان کا حصہ بڑھایا جائے‘۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں بھارتی مداخلت تاحال جاری ہے۔

خیال رہے کہ صوبوں کو آخری این ایف سی ایوارڈ کا اجراء دسمبر 2014 میں ہوا تھا ، ذرائع کے مطابق وفاق ڈیویزایبل پول میں سےصوبوں کے حصے میں کمی کا مطالبہ کرسکتاہے، سیکیورٹی اور فاٹا اخراجات کے لیے وفاق اپنا حصہ سات فیصد بڑھانا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کو سندھ اور بلوچستان کی جانب مخالفت کا سامنا ہے کیونکہ دونوں صوبے این ایف سی کی مد میں ملنے والی رقم سے کٹوتی نہیں چاہتے۔

install suchtv android app on google app store