جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان کو گورنر بلوچستان مقرر کردیا گیا

امان اللہ خان کو گورنر بلوچستان مقرر فائل فوٹو امان اللہ خان کو گورنر بلوچستان مقرر

جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان کو گورنر بلوچستان مقرر کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے ان کی تقرری کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر امان اللہ خان کو گورنر بلوچستان مقرر کیا۔

جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی 7 اگست 1954 کو پیدا ہوئے۔ 27 جنوری 1997 میں بلوچستان ہائیکورٹ میں بطور جج تعینات ہوئے۔ 14 ستمبر 2005 کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنے اور 5 اگست 2009 تک بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں انجام دیں۔

install suchtv android app on google app store