سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
