کوئٹہ: محرم الحرام میں سیکیورٹی سے متعلق کانفرنس، جلوسوں اور اجتماعات کے پرامن انعقاد کیلئے مکمل حمایت کی یقین دہانی

  • اپ ڈیٹ:
ڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان نارتھ کوئٹہ میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ فائل فوٹو ڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان نارتھ کوئٹہ میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان نارتھ کوئٹہ میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل عابد مظہر، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، شیعہ و سنی علماء کرام، تاجر برادری اور دیگر شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی،شرکاء نے محرم الحرام میں جلوسوں اور اجتماعات کے پرامن انعقاد کیلئے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے کہا کہ محرم الحرام میں پرامن حالات کو قائم کرنے میں تمام شرکاء کا کلیدی کردار ہے۔

کانفرنس میں شریک علمائے کرام نے کہا کہ ہمارے دشمن بہت سے ہیں اور انکے مذموم عزائم کو ناکام کرنے میں ایف سی کا اہم کردار ہے۔

install suchtv android app on google app store