کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی، اربوں روپے مالیت کی چرس برآمد

چرس فائل فوٹو چرس

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے ضلع پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ارب روپے سے زائد مالیت کی چرس برآمد کر لی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پسنی سے ساڑھے 1700 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔

کوسٹ گارڈز کے ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ منشیات پسنی کے علاقے کولانچ کے پہاڑوں میں چھپائی گئی تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 29.28 ملین ڈالرہے جو پاکستانی کرنسی میں 8 ارب 21 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

install suchtv android app on google app store