اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کیخلاف سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالتوں کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں کو سائفر کیس کی سماعت 16 نومبر تک روکنے کا حکم دیتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اوپن کورٹ سماعت اور جج تعیناتی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورجسٹس ثمن رفعت امتیازسماعت کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔

اٹارنی جنرل نے دلائل کا آغاز کیا اور عدالت کو ٹرائل کی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کی منظوری دی، وفاقی کابینہ کی منظوری کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کردیں گے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ نوٹیفکیشن دیکھیں گے کہ کیا لکھا ہوا ہے۔

جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیئے کہ خاندان کے چند افراد کےسماعت میں جانے کا مطلب اوپن کورٹ نہیں، جس طرح سائفر کیس میں فرد جرم عائد کی گئی اسے اوپن کورٹ کارروائی نہیں کہہ سکتے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں کو سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم دیتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا۔

install suchtv android app on google app store