شارکس سے متعلق نئی حیران کن تحقیق نے سائنسدانوں کو دنگ کردیا

  • اپ ڈیٹ:
شارکس فائل فوٹو شارکس

حال ہی میں ایسی متعدد شارکس نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، جس نے سب کو حیران کر دیا ہے، ساتھ ہی خطرے کی گھنٹی بھی بجادی ہے۔

ذرائع کے مطابق برازیل کے ساحل پر موجود لاتعداد شارکس میں کوکین یعنی چرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوسوالڈو کروز فاؤنڈیشن کے سائنسدانوں کی جانب سے ساحل پر موجود 13 شارکس پر تجربہ کیا گیا تھا، جن میں 13 میں سے 12 شارکس میں کوکین ٹیسٹ کے مثبت نتائج سامنے آئے تھے۔

ان شارکس میں کوکین کی بنیادی میٹا بولائٹ بینزوئلیکونائن کے مثبت نتائج سامنے آئے، جبکہ سائنسدانوں کا بتانا تھا کہ یہ دریافت فری رینج شارک میں کوکین کے حوالے سے پہلی دریافت معلوم ہو رہی ہے۔

منشیات سب سے زیادہ شارک کے پٹھوں اور بافتوں میں پائی گئی، جبکہ جگر میں بھی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ دوسری جانب یہ منشیات شارک علاقے کی غیر قانونی لیبارٹریوں کے ذریعے اپنے جسم میں داخل کر رہی ہیں۔

تاہم اس حوالے سے اب تک تحقیقات جاری ہیں کہ منشیات کے شارک پر کس طرح کے اثرات ہو سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store