کیچ: پاک ایران سرحد پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

کیچ میں پاک ایران سرحد پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید فائل فوٹو کیچ میں پاک ایران سرحد پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک ایران سرحد پر دہشتگردوں کے حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایران کی جانب سے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاکستان ایران سرحد کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے معمول کے سرحدی گشت پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں بدقسمتی سے نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کے لیے ایران سے ضروری رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔

install suchtv android app on google app store