سیکیورٹی خدشات پر اسلام آباد کی 4 یونیورسٹیاں غیرمعینہ مدت کیلئے بند

انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ فائل فوٹو انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے اسلام آباد میں کچھ تعلیمی اداروں پر حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اس حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس کے بعد حملوں اور سیکیورٹی خدشات کے سبب چار جامعات کو بند کردیا گیا ہے۔

میڈیا رہورٹ کے مطابق بند کی گئی یونیورسٹیز میں ایئر یونیورسٹی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی اور قائد اعظم یونیورسٹی شامل ہیں۔

ایئر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ائیر یونیورسٹی میں آج ہونے والا پیپر کینسل کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا شہری انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

رات گئےاسلام آباد کے نواحی علاقوں میں سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن بھی کیا۔

install suchtv android app on google app store