وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس، آرمی چیف کی بھی شرکت

وزیر اعظم شہباز شریف فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف

گزشتہ روز شانگلہ میں پیش آئے دہشتگردی کے افسوسناک واقعے کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا گیا جبکہ سیکیورٹی آڈٹ بھی کیا گیا۔

وفاقی وزرا اور آرمی چیف سمیت سیکیورٹی ایجنسیز کے سربراہاں، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا جوکہ اب 28 مارچ بروز جمعرات کو ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینیئرز کی گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 چینی باشندے اور گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گئے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چینی سفارتخانے جاکر تعزیت کا اظہار کیا تھا اور آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر کے سکیورٹی پر ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store