بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بغیر کسی جانی نقصان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ 22 فروری کی شام کو کیا گیا، 23 فروری کی صبح سکیورٹی فورسز نے فالو اپ آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو بھی برآمد ہوا۔

install suchtv android app on google app store