بلوچستان حکومت نے گوادر دھرنے کے تناظر میں حق دو تحریک کے تمام مطالبات کو منظور کرنے کا اعلان کردیا۔وزیرداخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے حق دوتحریک کے تمام مطالبات تسلیم کئے ہیں کیونکہ ہم امن اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ گزشتہ روز حق دو تحریک کے مشتعل افراد نے سرکاری املاک کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی، مشتعل افراد شرپسندی کرینگے تو قانون بھی حرکت میں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ گوادر پاکستان کا حب بنے جا رہا ہے، اگر ایسے ہی دھرنوں کا سلسلہ جاری رہا تو صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کار نہیں آئیں گے، گوادر میں دھرنا ایسی جگہ پر دیا جارہا ہے جہاں چائینز کی آمد رفت ہے اور ہمارے لیے چائنیز کی سیکورٹی بہت اہم ہے۔
وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا ہک گوادر دھرنے کا مقام ٹھیک نہیں تھا اور دھرنے میں مسلح افراد بھی شریک تھے، جن کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت ہوئی۔