سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

علی افضل ساہی فائل فوٹو علی افضل ساہی

پنجاب کے سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کو وفاقی دارالحکومت کے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق علی افضل ساہی کے وکیل بیرسٹر قاسم عباسی نے بتایا کہ عدالت نے علی افضل ساہی کی تھانہ گولڑہ مقدمہ میں عبوری ضمانت میں 3 جولائی تک توسیع کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ علی افضل ساہی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں پیش ہوئے تھے لیکن پیشی کے بعد جوڈیشل کمپلکس سے واپسی پر سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے سابق صوبائی وزیر کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر تھانہ گولڑہ میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

install suchtv android app on google app store