30 لاکھ افراد کی کورونا ویکسینیشن مگر کب تک؟ صوبائی وزیر صحت نے سب بتا دیا

کورونا وییکسین فائل فوٹو کورونا وییکسین

وزیر صحت خیبرپختونخوا نے جولائی تک 30 لاکھ افراد کی کورونا ویکسینیشن کرنے کی نوید سنادی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی یلغار جاری ہے جس سے نمٹنے کےلیے کرونا ویکسینیشن کا عمل شروع کردیا ہے، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کی ویکسینیشن کی گی اس کے بعد معمر افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑا نے ویکسینیشن سے متعلق کہا ہے کہ صوبے میں کرونا ویکسی نیشن میں بہتری آرہی ہے، جولائی تک 3 ملین افراد کی کرونا ویکسی نیشن کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمت عملی کے تحت کرونا ویکسی نیشن مرحلہ وار کی جارہی ہے۔

وزیر صحت تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے حالیہ فیصلے خوش آئند ہیں، چاہتے ہیں معمولات زندگی بہتر انداز میں بحال ہو۔

install suchtv android app on google app store