وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: پولیس ٹرک کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی
انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورس پر بزدلانہ حملہ کیا، دہشت گردی کی کارروائیوں سے امن کے قیام کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، سیکیورٹی فورسز کے حوصلے بلند اور عزم مضبوط ہے، حملے میں ملوث عناصر اور انکے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جاۓ گا۔