سرفراز بگٹی کو پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کردیا

سرفرازبگٹی فائل فوٹو سرفرازبگٹی

پاکستان پیپلز پارٹی نے سرفرازبگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کردیا۔ پیپلزپارٹی نے پارلیمانی ارکان اوراتحادیوں سےمشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔

سرفراز بگٹی کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیے جانےکا باضابطہ اعلان آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی طرف سے آج کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے لیے علی مدد جتک کے نام پر بھی غور کیا گیا تاہم حتمی مشاور کے بعد سرفراز بگٹی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔

پی پی اتحادیوں کی جانب سے سرفراز بگٹی کی مکمل حمایت کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store