صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل انسداد پولیو کی مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور افراد کی حفاظت انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔
مقتول اہل کار محمد ہاشم کلی تراٹہ میں پولیو ٹیم کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ شواہد جمع کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

