قائد اعظم ریزیڈنسی زیارت پر حملہ کرنے والا دہشت گرد گرفتار

دہشتگرد فائل فوٹو دہشتگرد

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے قائد اعظم ریزیڈنسی زیارت پر حملہ کرنے والے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ گرفتار مبینہ دہشت گرد 2013 میں زیارت ریزیڈنسی حملے میں ملوث تھا، گرفتار مبینہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار مبینہ دہشت گرد کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔

 

install suchtv android app on google app store