قلات کا درجہ حرارت نچلی ترین سطح پر آگیا

قلات کا درجہ حرارت فائل فوٹو قلات کا درجہ حرارت

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں درجۂ حرارت میں مزید کمی آئی ہے، خاص طور پر شمالی اضلاع میں موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ قلات میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 3 اور کوئٹہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع صاف اور موسم سرد و خشک ہے۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں کم سے کم درجۂ حرارت میں مزید کمی آنے سے صبح اور رات کے وقت سردی میں اضافہ ہوا ہے۔
نو کنڈی میں کم سے کم درجۂ حرارت 4، خضدار میں 5، ژوب میں 6، پنجگور میں 7 اور گوادر میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

install suchtv android app on google app store