جسم میں زنک کی کمی کے کیا نقصانات ہیں، اس کا علاج کیا؟

انسانی جسم ایک پیچیدہ نظام ہے جس کی درست کارکردگی کے لیے وٹامنز اور منرلز کا متوازن ہونا نہایت ضروری ہے فائل فوٹو انسانی جسم ایک پیچیدہ نظام ہے جس کی درست کارکردگی کے لیے وٹامنز اور منرلز کا متوازن ہونا نہایت ضروری ہے

انسانی جسم ایک پیچیدہ نظام ہے جس کی درست کارکردگی کے لیے وٹامنز اور منرلز کا متوازن ہونا نہایت ضروری ہے۔ انہی اہم معدنیات میں سے ایک زنک بھی ہے، جو بظاہر معمولی عنصر لگتا ہے مگر درحقیقت جسم کے کئی بنیادی افعال کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

اگر جسم میں زنک کی مقدار کم ہو جائے تو یہ نہ صرف مدافعتی نظام کو کمزور کرتا ہے بلکہ مختلف جسمانی اور ذہنی مسائل کو بھی جنم دیتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق زنک جسم میں زخموں کو بھرنے، ذائقہ اور سونگھنے کی حس کو برقرار رکھنے، جلد کو صحت مند رکھنے، ہارمونز کے توازن اور خلیات کی نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی کمی کا اثر پورے جسم پر پڑتا ہے۔

زنک کی کمی کی بڑی وجوہات میں غیر متوازن غذا، سبزیوں کا حد سے زیادہ استعمال، ہاضمے کے مسائل، بڑھتی عمر، الکحل کا استعمال اور بعض ادویات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کمزور مدافعتی نظام بھی اس کمی کو بڑھا سکتا ہے۔

قدرتی طور پر زنک حاصل کرنے کے لیے گوشت، کلیجی، مچھلی، مرغی، انڈے کی زردی، دالیں، اناج، خشک میوہ جات، کدو اور تربوز کے بیج بہترین ذرائع ہیں۔

 ماہرین کے مطابق مردوں کو روزانہ 12 سے 15 ملی گرام جبکہ خواتین کو 10 سے 12 ملی گرام زنک اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیے۔ حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کے لیے یہ مقدار مزید اہم ہو جاتی ہے۔

یاد رکھنا چاہیے کہ اگرچہ زنک ضروری ہے، لیکن اس کا حد سے زیادہ استعمال بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے متوازن غذا اور ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق اس کا استعمال ہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔

 

install suchtv android app on google app store