کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ اکثر اوقات ہماری ناک کا صرف ایک نتھنا زیادہ سانس لے رہا ہوتا ہے؟ اگر آپ گہری سانس لے کر محسوس کریں تو معلوم ہوگا کہ ایک نتھنے سے ہوا کا بہاؤ زیادہ ہوتا ہے جبکہ دوسرا نسبتاً کم کام کر رہا ہوتا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ کوئی بیماری نہیں بلکہ انسانی جسم کا قدرتی نظام ہے۔
نیسل سائیکل کیا ہے؟
اس عمل کو سائنسی زبان میں نیزل سائیکل (Nasal Cycle) کہا جاتا ہے۔ اس میں ناک کے دونوں نتھنوں کے درمیان ہوا کا بہاؤ باری باری تبدیل ہوتا رہتا ہے۔
عام طور پر انسان کے جسم میں یہ عمل تقریباً ہر دو گھنٹے بعد تبدیل ہوتا رہتا ہے۔
یہ عمل کیسے ہوتا ہے؟
اس دوران ایک نتھنا قدرے بند یا سست ہو جاتا ہے جبکہ دوسرا نتھنا زیادہ کھل جاتا ہے اور زیادہ ہوا وہاں سے گزرتی ہے۔ کچھ دیر بعد یہ عمل الٹ جاتا ہے اور دوسرا نتھنا زیادہ فعال ہو جاتا ہے۔
یہ پورا نظام خودکار ہوتا ہے اور دماغ اسے کنٹرول کرتا ہے۔
اس عمل کے فائدے
یہ قدرتی عمل جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہے کیونکہ:
ناک اور نظامِ تنفس کو جراثیم سے تحفظ ملتا ہے
نتھنوں کو آرام اور مرمت کا وقت ملتا ہے
ناک کی نمی برقرار رہتی ہے
ہوا کے فلٹر ہونے کا عمل بہتر ہوتا ہے
جسم اور دماغ پر اثر
تحقیقی رپورٹس کے مطابق:
جب دایاں نتھنا زیادہ فعال ہوتا ہے تو جسم زیادہ متحرک اور الرٹ حالت میں ہوتا ہے۔
جب بایاں نتھنا فعال ہوتا ہے تو جسم زیادہ پرسکون محسوس کرتا ہے۔
حیران کن حقیقت
انسان کے جسم سے روزانہ تقریباً 12 ہزار لیٹر ہوا گزرتی ہے، اور یہی نیزل سائیکل نظام تنفس کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔