بچہ نیند میں الٹی کر دے تو فوراً کیا کریں؟

چند ماہ کے ننھے اور شیرخوار بچوں میں نیند کے دوران یا لیٹے ہوئے الٹی ہونا ایک عام مسئلہ ہے فائل فوٹو چند ماہ کے ننھے اور شیرخوار بچوں میں نیند کے دوران یا لیٹے ہوئے الٹی ہونا ایک عام مسئلہ ہے

چند ماہ کے ننھے اور شیرخوار بچوں میں نیند کے دوران یا لیٹے ہوئے الٹی ہونا ایک عام مسئلہ ہے، تاہم اس لمحے والدین کا بروقت اور درست ردِعمل نہایت اہم ہوتا ہے۔ اگر مناسب احتیاط نہ کی جائے تو یہ صورتحال بچے کی سانس کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اسی لیے والدین کو یہ جاننا ضروری ہے کہ ایسے وقت میں فوراً کیا اقدامات کرنے چاہئیں۔

اگر الٹی کو فورا اور صحیح طریقے سے صاف نہ کیا جائے یا بچے پر پوری توجہ نہ دی جائے تو اس کے ذرات ناک میں پھنس سکتے ہیں، جو بچے کے سانس لینے میں مشکل پیدا کر سکتے ہیں۔

ماہرِ اطفال ڈاکٹر دیپا اگروال کے مطابق، نوزائیدہ بچوں میں الٹی کے بعد خاص نگہداشت نہایت اہم ہوتی ہے۔

انہوں نے والدین کو بتایا ہے کہ ایسے موقع پر بچے کی حفاظت اور صحت کے لیے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ تاکہ بچے کو کسی بڑے نقصان سے بچایا جا سکے۔

اگر بچہ سوتے ہوئے یا لیٹے لیٹے الٹی کر دے تو فوراً اسے کروٹ پر کردیں۔ اس پوزیشن میں الٹی منہ یا ناک کے ذریعے باہر نکل سکتی ہے اور سانس کی نالی میں جانے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

اگر بچہ سیدھا لیٹا رہے تو الٹی سانس کی نالی میں جا کر رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے۔

الٹی کے بعد بچے کی ناک کو فوراً صاف کریں۔ کسی صاف کپڑے یا نرم ٹشو کی مدد سے ناک میں موجود مواد نکال دیں تاکہ سانس لینے میں رکاوٹ نہ ہو۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کچھ الٹی بچے کے منہ میں ہی رہ جاتی ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق اگر والدین کے ہاتھ صاف ہوں تو آہستگی سے انگلی کی مدد سے منہ میں موجود مواد نکالا جا سکتا ہے۔

اگر ہاتھ صاف نہ ہوں تو انگلی پر صاف کپڑا لپیٹ کر منہ صاف کریں، تاکہ بچے کو انفیکشن سے بچایا جا سکے۔

اگر بچے کوسانس لینے میں دشواری ہو یا جسم کی رنگت نیلی محسوس ہو، بار بار الٹی ہو یا بچہ غیر معمولی طور پر بے چین نظر آئے تواسے فوراً قریبی ڈاکٹر یا اسپتال لے جائیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی صورت حال میں چوکنا رہنا اور بروقت ردِعمل دینا بچے کی حفاظت کے لیے نہایت ضروری ہے۔ معمولی سی لاپرواہی بھی سنگین مسئلے کا سبب بن سکتی ہے۔

نوٹ: کسی بھی طبی مسئلے میں خود علاج کے بجائے مستند ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

install suchtv android app on google app store