مچھلی کے تیل کے کیسپولز کے حیران کن فوائد

مچھلی کے تیل کے کیسپولز فائل فوٹو مچھلی کے تیل کے کیسپولز

مچھلی کے تیل کو دل کی صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے مگر یہ مزاج پر بھی طاقتور اثرات کرسکتا ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز پر مشتمل مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس کے استعمال کے اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیق میں 67 کلینیکل ٹرائلز کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کرکے دیکھا گیا کہ مچھلی کے تیل سے ڈپریشن پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ان کلینیکل ٹرائلز میں ڈپریشن سے محفوظ افراد اور ڈپریشن کے مریضوں کو شامل کیا گیا تھا۔

ان افراد میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے استعمال (غذاؤں، سپلیمنٹس یا دونوں کے امتزاج) یا اس سے دوری کے اثرات کا موازنہ کیا گیا۔

ڈیٹا کے تجزیے سے واضح ہوا کہ مچھلی کے تیل کا استعمال ڈپریشن کی علامات کی شدت میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے سپلیمنٹس کی ہر ایک گرام اضافی مقدار کے استعمال سے ڈپریشن کی شدت میں نمایاں کمی آئی۔

محققین یہ تو بتانے سے قاصر ہیں کہ آخر مچھلی کے تیل سے یہ فائدہ کیوں ہوتا ہے، مگر ان کے خیال میں اس سے خون کے صحت مند بہاؤ میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ دماغ میں مزاج سے جڑے مرکبات متحرک ہوتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ یہ سپلیمنٹس لوگوں کو ڈپریشن کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے زیادہ کارآمد نہیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسولز کا استعمال ڈپریشن کی علامات کی شدت میں کمی لانے کے لیے بہترین ہوتا ہے۔

اس کے لیے کم از کم ایک سے ڈیڑھ گرام اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کا استعمال کرنا ضروری ہے۔

مچھلی کے تیل کے کیپسولز سے ہٹ کر اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کا حصول مچھلی کے گوشت سے ممکن ہے۔

install suchtv android app on google app store