اکثر گھر کی پکی روٹیوں کے ساتھ ایک ہی مسئلہ درپیش آتا ہے۔ دفتر یا اسکول کے لیے پیک کی ہوئی یہ روٹیاں چند گھنٹوں میں گیلی اور سوکھی ہوئی ملتی ہیں، چاہے آپ نے انہیں کتنی بھی احتیاط سے پیک کیا ہو۔ لیکن اب ایک سادہ اور مؤثر طریقہ وائرل ہو چکا ہے جو روٹیوں کو گیلا ہونے اور سکھنے سے بچاتا ہے اور انہیں طویل وقت تک نرم اور تازہ رکھتا ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ایسا ہی طریقہ شیئر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں لائکس اور سینکڑوں کمنٹس مل چکے ہیں۔
اس کے لیے آپ کو کسی مہنگے اوزار یا پیچیدہ تکنیک کی ضرورت نہیں۔ صرف روٹیاں، ایک ٹفن باکس اور کچھ ٹشو پیپر چاہیے۔ بتایا گیا یہ طریقہ بہت سادہ اور آسان ہے۔
سب سے پہلے روٹی بنالیں اور اسے تھوڑا ٹھنڈا ہونے دیں۔
روٹی کو دونوں طرف سے پکڑ کر اسے درمیان کی طرف فولڈ کریں، پھر نیچے سے رول کر کے ایک کمپیکٹ شکل دے دیں۔
اب لنچ باکس میں ایک لمبا ٹشو پیپر رکھیں تاکہ وہ باہر نکلا رہے۔
رول کی ہوئی روٹی کو ٹشو کے اوپر رکھیں اور پھر ٹشو کو روٹی کے اوپر لپیٹ دیں۔ اگلی روٹی کو بھی اسی طرح ٹشو میں لپیٹ کر رکھیں۔
یہ طریقہ روٹی کی نمی کو باکس میں جانے سے روکتا ہے، اس طرح روٹی چپچپی نہیں ہوتی اور دیر تک نرم رہتی ہے۔ ٹشو پیپر نمی جذب کرتا ہے جس سے روٹیوں کی تازگی برقرار رہتی ہے، چاہے کئی گھنٹے کیوں نہ گزر جائیں۔
ویڈیو دیکھتے ہی انٹرنیٹ پر ہلچل مچ گئی۔ کئی صارفین نے اس طریقے کو آزمانے کا کہا، جبکہ کچھ نے اس طریقہ کو پرانے طریقوں سے بہتر قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا: ”یہ طریقہ میں نے بہت پہلے آزمایا تھا اور بہت کامیاب رہا۔“
لیکن کچھ صارفین نے اس طریقے کے بارے میں سوالات بھی اٹھائے ہیں، جیسے کہ ایک صارف نے پوچھا، ”اگر روٹی خود ہی اچھی نہ بنی ہو تو کیا کریں؟“ کسی اور نے کہا، ”اب تو روٹی پر ٹشو چپک جائے گا۔“
کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ یہ طریقہ بہت وقت لیتا ہے اور دفتر جانے سے پہلے اتنی محنت کرنے کا وقت نہیں ملتا۔ ایک صارف نے مذاق کرتے ہوئے کہا، ”لنچ ٹائم میں روٹیوں کو تلاش کرتے ہی وقت گزر جائے گا۔“