کوکا کولا بنانے کی 140 سال پرانی اوریجنل ریسیپی بے نقاب

ایک انتہائی مشہور شخصیت نے کوکا کولا کی 140 سال پرانی خفیہ ترکیب بے نقاب کر دی ہے فائل فوٹو ایک انتہائی مشہور شخصیت نے کوکا کولا کی 140 سال پرانی خفیہ ترکیب بے نقاب کر دی ہے

ایک انتہائی مشہور شخصیت نے کوکا کولا کی 140 سال پرانی خفیہ ترکیب بے نقاب کر دی ہے۔ کیا یہ بات سچ ہے کہ بیوریج کے کاروبار کا سب سے بڑاراز اب راز نہیں رہا؟ ممکن ہے یہ صحیح ہو لیکن کوکا کولا کی اوریجنل ریسی پی اب بھی کسی کی پہنچ میں نہیں رہی، جو دعویٰ سامنے آیا وہ کوکا کولا جیسا تو نکلا، کوکا کولا کسی سے نہیں بنی۔

بعد میں سب نے یہی مانا "اوریجنل ریسی پی کے بس قریب ترین پہنچ گیا ہے۔" دنیا کے مشہور ترین سافٹ ڈرنکس میں شامل کوکا کولا کی خٓص بات یہ ہے کہ یہ دنیا میں کیفین والی پہلی کولا ڈرنک ہے۔

باقی سب کیفین اور کولا ڈرنکس اس کوکا کولا کی نقل کرنے کی کوشش مین بنی ہیں لیکن کوکا کولا جیسی ڈرنک کبھی نہیں بن سکی کیونکہ اس کی اوریجنل ریسی پی ایک سو چالیس سال سے ایسا راز ہے جس تک حکومت بھی کبھی نہیں پہنچ سکتی۔

کوکا کولا ہمیشہ سے منفرد ذائقے اور رازوں کی وجہ سے لوگوں کی دلچسپی کا مرکز رہی ہے۔

گرمی کے موسم ہوں یا خوشیوں کے موقع، لوگ اس مشروب کو تازگی اور فرحت کے فوری احساس کے لیے پیتے ہیں، مگر اس کی مقبولیت صرف ذائقے تک محدود نہیں بلکہ کوکا کولا کے منفرد انداز اور پہچان کی وجہ سے بھی ہے۔

سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ کوکا کولا کے کسی بھی مالک نے اس کی ریسی پی کو پیٹنٹ کروانے کی کبھی کوشش نہین کی کیونکہ پیٹنٹ کروانے کے لئے کسی فارمولا کو لکھ کر متعلقہ سرکاری ادارہ کو دنیا پڑتا ہے جہاں سے یہ ریسی پی چوری ہو سکتی ہے اور تمام پیٹنٹ کسی خاص وقت کے بعد پبلک پراپرٹی بھی بن جاتے ہیں۔

کوکا کولا کی نقل بنانے پر کوئی پابندی نہیں لیکن کوکا کولا کی سرف نقل ہی بنتی ہے، اس جیسا اوریجنل ذائقہ ڈیرھ سو سال میں کبھی نہین بن سکا۔ کوک کی ریسی پی تقریباً 140 برس سے خفیہ راز ہے۔

یہ خفیہ راز ہی اسے عام سافٹ ڈرنکس سے ممتاز کرتا ہے اور دنیا بھر میں ایک الگ مقام عطا کرتا ہے۔

کمپنی کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ہر روز تقریباً 2.2 ارب گلاس کوکا کولا دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پیا جاتا ہے۔

کاب تک صرف یہ پتہ چل سکا ہے کہ وکا کولا کے اجزا کی فہرست میں چینی، کیفین، سوڈیم اور کچھ قدرتی فلیور/ ذائقے شامل ہیں، مگر اصل راز وہ قدرتی فلیور/ ذائقے ہیں جو کول کو باقی سوفٹ ڈرنکس اور کولا ڈرنکس سے الگ رکھتے ہیں۔

صدیوں سے لوگوں نے اس ذائقے کو نقل کرنے کی کوششیں کیں، اور اب یوٹیوب چینل Lab Coats کے بانی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس راز کے "کافی قریب" پہنچ گئے ہیں۔

اس بہت مشہور یوٹیوبر کے مطابق انہوں نے تقریباً ایک سال تک تحقیق کی، مختلف اجزا پر تجربات کیے اور بار بار آزمائش کے بعد ایسا مشروب تیار کیا جو ذائقے میں کوکا کولا سے بہت قریب ہے۔

ان کے تیار کردہ مشروب کا نام انہوں نے Lab-Cola رکھا اور اسے دوستوں اور خاص خاص فوڈی لوگوں کو پیش کیا، جن کی رائے یہ تھی کہ اسے اصل کوکا کولا سمجھا جا سکتا ہے۔

تاریخی حوالے سے دیکھا جائے تو کوکا کولا کو 1886 میں ڈاکٹر جان ایس پیمبرٹن نے ایجاد کیا، جس کا نسخہ ابتدائی طور پر زبانی طور پر چند لوگوں کو بتایا گیا۔

بعد ازاں 1892 میں آسا کینڈلر نے کوکا کولا بنانے اور بیچنے کے کاروبار کے حقوق حاصل کیے۔

1919 میں ارنسٹ وُڈرف اور ان کے ساتھیوں نے کمپنی خریدی اور اوریجنل ریسی پی کو نیویارک کے ایک بینک کے لاکر میں محفوظ کروایا۔

بعد میں یہ نسخہ اٹلانٹا منتقل ہوا اور کئی دہائیوں تک سخت نگرانی میں رکھا گیا۔ اسی وجہ سے کمپنی نے کبھی اس فارمولے کا پیٹنٹ نہیں کروایا، کیونکہ اس سے راز فاش ہو سکتا تھا۔

Lab Coats کے بانی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس کا عنوان تھا “Perfectly Replicating Coca-Cola (At Tuck Me A’Er)”، جسے چند دنوں میں لاکھوں افراد نے دیکھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک لیٹر کوکا کولا میں تقریباً 110 گرام چینی، 96 ملی گرام کیفین، فاسفورک ایسڈ اور رنگ شامل ہوتے ہیں، مگر اصل چیلنج قدرتی ذائقوں کو سمجھنے میں تھا۔

تجربات کے دوران انہوں نے دارچینی، نارنجی، لونگ اور کالی مرچ جیسے مختلف تیلوں پر کام کیا اور پرانے نسخوں، بشمول پیمبرٹن کے ابتدائی فارمولا، کا جائزہ لیا۔

ان کے مطابق چائے اور دیگر مشروبات میں موجود ٹیننز نے ذائقے میں ہلکا سا کھنچاؤ پیدا کیا، جو کوکا کولا کی پہچان بناتا ہے۔

کوکا کولا کا راز جان لینے کا یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن چکا ہے۔ کوکا کولا کمپنی کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا سائنس اور مسلسل تجربات کے ذریعے واقعی ڈیڑھ صدی پرانا راز سمجھا جا سکتا ہے؟

یہ کوشش ایک بار پھر اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ انسان کی تجسس اور جستجو کبھی ختم نہیں ہوتی، اور تخلیقی سوچ کے ذریعے ناممکن کو ممکن بنانے کی خواہش ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔

install suchtv android app on google app store