سردیوں میں صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے اور اس موسم میں مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا خاص اہمیت رکھتا ہے، ایسی بہت سی جڑی بوٹیاں اور مصالحے ہیں جو جسم کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، ان میں سے ایک مشہور جڑی بوٹی سونف ہے۔
سونف نہ صرف ذائقے میں خوشگوار ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے حد فائدہ مند ہے، سونف میں موجود اینٹی سیپٹک، اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات اسے سردیوں کے لیے بہترین غذائی انتخاب بناتی ہیں۔
سردیوں میں سونف کے 5 اہم فوائد:
1۔ مدافعتی نظام کو مضبوط بنائے
سردیوں میں سونف کا استعمال جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے، جس سے سردی اور انفیکشن سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔
2۔ بہتر ہاضمہ
سونف میں موجود فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس معدے اور ہاضمے کے نظام کو بہتر کرتے ہیں، اور بھاری کھانے کے بعد بھی راحت فراہم کرتے ہیں۔
3۔ سانس کی نالی کھولے
سونف کا کاڑھا یا چائے بند ناک، کھانسی اور گلے کی خراش کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
4۔ دل اور بلڈ پریشر کی حفاظت
سونف میں موجود پوٹاشیم ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
5۔ جلد کے مسائل دور
سونف میں موجود کاپر، میگنیشیم اور زنک جلد کی خشکی، داغ دھبے اور دیگر مسائل کو کم کرنے میں مددگار ہیں۔