روزانہ وٹامن ڈی لینے کے حیران کن فوائد جانیے

ٹامن ڈی کی روزانہ خوراک ہائی کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے فائل فوٹو ٹامن ڈی کی روزانہ خوراک ہائی کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے

ایک طویل سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وٹامن ڈی کی روزانہ خوراک نہ صرف ہائی کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے خطرات کو بھی گھٹا سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کے باقاعدہ استعمال سے جسم میں انسولین کی پیداوار میں بہتری آتی ہے، جو شوگر کے مریضوں کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ تحقیق ایک معروف طبی جریدے میں شائع ہوئی ہے، جس میں امریکی اور چینی ماہرین نے دنیا کے مختلف ممالک میں کی جانے والی 99 تحقیقات کا جائزہ لیا۔

ان مطالعات میں مجموعی طور پر 18 ہزار سے زائد افراد شامل تھے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ وٹامن ڈی کی روزانہ خوراک نوجوانوں اور درمیانی عمر کے افراد کے لیے بھی مفید ہے، تاہم زائد العمر افراد کے لیے اس کے اثرات کہیں زیادہ مثبت دیکھے گئے۔

ماہرین کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار فطری طور پر کم ہوتی جاتی ہے، اسی لیے بڑھتی عمر میں اس کی باقاعدہ خوراک لینا ایک مؤثر اور محفوظ حکمتِ عملی ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا کہ خاص طور پر 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو یومیہ وٹامن ڈی کا استعمال اپنی غذائی عادت کا حصہ بنانا چاہیے تاکہ جسم صحت مند اور فعال رہے۔

وٹامن ڈی کا یومیہ کم سے کم ایک کیپسول کھانے سے نہ صرف ہائی کولیسٹرول بلکہ ہائی بلڈ پریشر بھی کم ہوسکتا ہے جب کہ اس سے ذیابیطس بھی کم ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے تجویز دی کہ اگر وٹامن ڈی کے کیپسولز کے بجائے وٹامن ڈی سے بھرپور قدرتی طور غذائیں استعمال کی جائیں تو اچھا ہے لیکن ایسی غذائوں کے ساتھ اگر وٹامن ڈی کے کیپسولز لیے جائیں تو بھی بہتر ہے۔

install suchtv android app on google app store