کیا معمر افراد کا دن میں زیادہ وقت کھڑے رہنا دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے؟

دل کی صحت، کھڑے رہنے سے فائل فوٹو دل کی صحت، کھڑے رہنے سے

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ معمر افراد میں زیادہ کھڑے رہنا اور ہلکی پھلکی چہل قدمی دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

مطالعے میں پایا گیا کہ لمبے عرصے تک بیٹھے رہنے کے بجائے وقفے وقفے سے کھڑے ہونا یا ہلکی سرگرمیاں جیسے چہل قدمی، جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتی ہیں۔

مزید برآں تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ زیادہ کھڑے ہونا بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور دل کی بیماریوں کے خطرات کم کرتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ صرف جم یا سخت ورزش ہی نہیں بلکہ روزمرہ کی چھوٹی عادات بھی دل کی صحت کو بہتر کرسکتی ہیں۔

ماہرین نے روز مرہ کی سرگرمیوں کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ کھڑے ہوکر بات کرنا، چائے بنانا یا ہلکی چیل قدمی بھی بڑی عمر کے افراد کے لیے مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store