لوگوں میں موٹاپا وبا کی طرح پھیلنےکی وجہ کیا ہے؟ جانیے

  • اپ ڈیٹ:
لوگوں میں موٹاپا وبا کی طرح پھیلنےکی وجہ کیا ہے؟ جانیے پروفائل فوٹو لوگوں میں موٹاپا وبا کی طرح پھیلنےکی وجہ کیا ہے؟ جانیے

اب محققین نے مردوں اور خواتین میں موٹاپے کا باعث بننے والی ایک اہم وجہ دریافت کیا ہے۔

درحقیقت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے یا ورزش نہ کرنے سے جسمانی وزن میں اضافہ نہیں ہوتا بلکہ زیادہ کھانے سے ایسا ہوتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ڈیوک یونیورسٹی کی اس تحقیق میں جائزہ لیا گیا تھا کہ آخر موٹاپے کی وبا بہت تیزی سے کیوں پھیل رہی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اکثر کہا جاتا ہے کہ ورزش یا جسمانی سرگرمیوں سے دوری کے باعث لوگ موٹاپے کے شکار ہو رہے ہیں۔

تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ امیر ممالک میں لوگ اب بھی زیادہ جسمانی توانائی یا کیلیوریز مختلف سرگرمیوں میں خرچ کرتے ہیں اور موٹاپے کی بنیادی وجہ زیادہ کیلوریز والی غذاؤں کا استعمال ہے۔

install suchtv android app on google app store