چہرے کی ضدی چھائیاں ختم کرنے کے آسان طریقے

فریکلز کو عام زبان میں چھائیاں کہا جاتا ہے جو خصوصاً چہرے پر نمودار ہو کر اچھے بھلے حسن کو خراب کر دیتی ہیں۔ چہرے پرچھائیوں کے نمودار ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ جن میں زیادہ تر بازاری آئلی چیزوں کا کثرت سے استعمال کرنا ہے.اس کے ساتھ ساتھ وٹامن سی اور ای کی کمی کی وجہ سے یہ چھائیاں نمودار ہوتی ہیں۔

جلد پر چھائیاں یا سیاہ دھبے رونما ہونے لگیں تو سب سے پہلے تو ڈاکٹر کو دکھا کر اس کی اصل وجہ کا پتا لگایا جائے۔ اگر اندرونی طور پر سب ٹھیک ہو تو اس سے نجات پانے کا طریقہ معلوم کیا جائے۔
طبی علاج کے علاوہ گھریلو ٹوٹکوں سے بھی چھائیوں کا علاج کیا جاسکتا ہے

گھریلو ٹوٹکے
چھائیوں کو دور کرنے کے لئے لیموں کا رس ایک بہت ہی بہترین چیز ہے اور چہرے پر ہونے والے بھورے رنگ کے داغ دھبے جو بڑے بدنما لگتے ہیں،ان کے لئے بھی لیموں کا رس بلیچ کا کام کرتا ہے۔


تازہ لیموں کا رس چھائیوں پر لگائیں اور مساج کریں۔
دس سے پندرہ منٹوں تک لگا رہنے دیں۔
پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔
دن میں دو سے تین مرتبہ یہ عمل دھرائیں۔
چند ہی دنوں میں چھائیوں کا علاج ہوتا نظر آئے گا لیکن اسے چھوڑیں نہیں بلکہ کم از کم 3 مہینے تک ضرور استعمال کریں۔

آدھ لیموں کے رس میں ڈیڑھ چمچ چینی شامل کرکے چھائیوں پر لگائیں۔
ہفتہ میں کم از کم دو بار یہ نسخہ استعمال کریں۔

حساس جلد والی خواتین آدھ کپ دودھ میں ایک لیموں کا رس شامل کرکے پھینٹ لیں، پھر چھائیوں والی جگہ پر لگاکر خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔ جب خشک ہو جائے تو ٹشو یا کپڑے کی مدد سے صاف کرلیں اور کوئی اچھا سا موئسچرائزر استعمال کریں۔ یہ عمل خصوصا حساس جلد والوں کے لیے ہے۔

کیونکہ لیموں کو دودھ میں ملانے سے اس کی تیزی میں کمی آجاتی ہے اس عمل سے نہ خشکی ہوگی نہ جلن۔ روزانہ دن میں ایک بار کریں جب تک چھائیاں ختم نہ ہو جائیں۔دودھ کی جگہ دہی بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store