نہانے کے فوراً بعد چہرے پر یہ چیزیں لگانا کتنا نقصان دہ ہو سکتا ہے؟

چہرے کو صاف کرنا فوائل فوٹو چہرے کو صاف کرنا

نہانے کے بعد جلد صاف، نرم اور ترو تازہ محسوس ہوتی ہے، لیکن اس وقت اگر کچھ مخصوص چیزیں چہرے پر لگالی جائیں تو جلدی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

نہانے سے جلد کے مسام کھل جاتے ہیں اور وہ زیادہ حساس ہو جاتی ہے، اس وقت کسی بھی پروڈکٹ یا گھریلو نسخے کا فوری استعمال جلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ماہر ین امراض جلد کے مطابق، کچھ عام غلطیوں سے نہ صرف جلدی مسائل جیسے جلن، خشکی اور مہاسے پیدا ہو سکتے ہیں بلکہ یہ طویل مدت میں جلد کی صحت پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ یہ جان لیں کہ نہانے کے فوراً بعد کس چیز سے پرہیز کرنا چاہیے تاکہ آپ کی جلد صحت مند اور چمک دار رہے۔

اہرین تجویز کرتے ہیں کہ نہانے کے بعد چہرے کو ہلکے ہاتھوں سے صاف کریں اور جلد کو 5-10 منٹ تک سکون سے رہنے دیں تاکہ جلد معمول پر آ جائے۔

اس کے بعد فریگرنس فری موئسچرائزر لگائیں اور دن کے دوران سن اسکرین لگانا نہ بھولیں۔ صحیح اسکن کیئر روٹین اپنانے سے آپ نہانے کے بعد بھی اپنی جلد کو صحت مند، نرم اور چمکدار رکھ سکتے ہیں۔

یاد رکھیں، جلد کی دیکھ بھال میں جلد کی نوعیت کو سمجھتے ہوئے اس کا خیال رکھنا چاہیے۔

 

install suchtv android app on google app store