بلوچستان: پاک فوج اور ایف سی کا اسمگلرز کیخلاف مشترکہ آپریشن جاری

بلوچستان میں پاک فوج اور ایف سی کا اسمگلرز کیخلاف مشترکہ آپریشن فائل فوٹو بلوچستان میں پاک فوج اور ایف سی کا اسمگلرز کیخلاف مشترکہ آپریشن

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق قلعہ عبداللّٰہ میں منشیات کے خلاف ایف سی بلوچستان نارتھ اور دیگر اداروں کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کے دوران 42 اہداف پر کارروائی، 6 ٹن ایفیڈرین تلف، 48 منشیات کے کمپاؤنڈز کو گرا دیا گیا، 70 ایکڑ پر منشیات کی فصلیں تلف اور منشیات تیار کرنے والی 28 مشینیں تباہ کی گئیں۔

منشیات کے خلاف اس کریک ڈاؤن میں 11 افراد کو زیرِ حراست بھی لیا گیا۔ مقامی لوگوں نے قلعہ عبداللّٰہ اور گلستان میں منشیات فروشوں کے خلاف اس کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store