جلد کو چمکدار اور صاف شفاف بنانے کے آسان نسخے

جلد کو چمکدار اور صاف شفاف بنانے کے آسان نسخے فائل فوٹو جلد کو چمکدار اور صاف شفاف بنانے کے آسان نسخے

شیشے کی طرح چمکتی صاف شفاف جِلد کسے نہیں چاہیے؟ اگر آپ بھی اس کے خواہشمند ہیں تو صرف 5 جاپانی مفید مشورے آپ کی خواہش پوری کر سکتے ہیں۔

عمر کے ساتھ جِلد کا ڈھلنا ایک قدرتی عمل ہے مگر اس عمل کی رفتار کو کم کر کے جِلد کو صحت مند اور حسین بنانا اتنا بھی مشکل نہیں۔

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ جِلد کو طویل عمر تک جوان رکھنے میں اسکن ماسک اہم اور بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ اگر اسکن کی صفائی اور مساج بھی روٹین میں شامل کر لی جائے تو اس سے حیران کُن نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ماہرینِ جِلدی امراض کے مطابق قدرتی طور پر اسکن کو کرسٹل کلیئر (صاف شفاف) اور خوبصورت بنانے کے لیے مارکیٹ میں دستیاب کریموں کی بجائے کم سے کم کیمیکل پر مبنی کلینزنگ اور موسچرائزنگ مصنوعات کا استعمال کرنا چاہیے۔

گلاس اسکن حاصل کرنے کے لیے 5 جاپانی مفید ٹپس کیا ہیں:

جاپانی ماہرین کے مطابق جِلد کو روزانہ کی بنیاد پر صاف ضرور کریں جس کے لیے کلینزنگ ملک یا قدرتی دودھ کا استعمال کیا جا سکتا ہے، روزانہ کی بنیاد پر کم از کم 30 سے 60 سیکنڈ کلینزنگ ضرور کریں۔

کلینزنگ کے بعد کسی اچھے ٹونر کا استعمال کریں۔

اپنی جِلد کی مناسبت سے سیرم کا استعمال لازمی کریں، چہرہ دھونے کے بعد سیرم لگانا عادت بنا لیں۔

ٹونر اور سیرم کے بعد اب جِلد پر کسی اچھے سے موسچرائزر کی پتلی سی تہہ لگا لیں، جِلد کو کبھی سوکھا نہ چھوڑیں، اس سے جِلد روکھی سوکھی ہو کر بے جان اور لٹکنے لگتی ہے۔

چاہے گھر میں موجود ہیں یا باہر جا رہے ہیں، سن بلاک کو اپنے اوپر لازم کر لیں، سن بلاک جِلد کو مضر شعاؤں سے بچاتا ہے اور اسے مائیکرو لیول پر نقصان پہنچنے سے بچاتا ہے۔

گلاس اسکن حاصل کرنے کے لیے گھریلو مفید تجویز:

’گلاس اسکن ماسک‘ حاصل کرنے کے لیے گھر میں ہی ایک آسان سا ماسک تیار کیا جا سکتا ہے جس کے سب ہی اجزاء قدرتی ہیں۔

اسکن ماسک بنانے کے لیے لیموں کا جوس، آلو کا جوس، چاول کا آٹا اور بادام کا تیل لے لیں۔

اب ان چاروں اجزاء کو ملا کر یکجان پیسٹ بنالیں اور روزانہ اسے چہرے پر لگائیں، اس ماسک سے جِلد نرم و ملائم اور صاف شفاف ہوجائے گی۔

install suchtv android app on google app store