پان کے پتے ذہنی تناؤ اور ذیابیطس میں مفید قرار

پان کے پتے فائل فوٹو پان کے پتے

پاکستان اور بھارت میں پان کھانا ایک معمول ہے تاہم کسی اضافی شے کے بغیر پان کی پتیوں کا استعمال کئی طبی خواص رکھتا ہے۔

متعدد تحقیقات کے مطابق ایک پان کے 100 گرام پتوں میں 1.3 مائیکروگرام آئیوڈین، 4.6 مائیکروگرام پوٹاشیئم، وٹامن اے، بی ون، اور دیگر اہم اجزا موجود ہوتے ہیں۔

اس طرح پان کے پتہ دل، نظامِ ہاضمہ اور ذیابیطس کو روک سکتا ہے، اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ بالخصوص ایسے ایںٹی آکسیڈنٹس جو معدے میں تیزابیت کم کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق نظامِ ہاضمہ کو بہتربنانے اور قبض کشا کے اہم خواص بھی پان میں ہی موجود ہیں۔ آیورویدک طب میں پان کے ساتھ پسا ہوا لونگ ملا کر سانس کے امراض کا علاج کیا جاتا رہا ہے۔

پان کے پتے کو دیر تک چبانے سے دل و دماغ کو سکون ملتا ہے اور یوں ذہنی تناؤ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر ذیابیطس کے مریض صبح نہار منہ صرف پان کا پتہ کھائیں تو اس سے ذیابیطس قابو میں کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store